حیدرآباد۔6۔فروری(اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا انتخابات کے بعد کانگریس ہائی کمان وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی پر کاروائی کر سکتی ہے۔ بتایا جاتا
ہے کہ کانگریس ہائی کمان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہلی میں دھرنا دینے پر کانگریس ہائی کمان وزیر اعلی کے معاملہ میں بر ہم ہے۔ذرائع کے مطابق ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ نے اس بات کا تیقن تلنگانہ کے وزرا کو دی ہے۔